1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز،آتش بازی کا زبردست مظاہرہ
جنگ نیوز -
سڈنی… آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا ہے،آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جوں ہی گھڑیوں نے رات کے 12 بجائیسڈنی ہاربر برج پرموجود ہزاروں افراد جو گزشتہ دو دن سے یہاں موجود ہیں نے زبر دست انداز میں سال 2012 کو خوش آمدید کہا اس موقع پر نیو زی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کاؤنٹ داؤن کے ساتھ ہی زبردست آتش بازی شروع ہو گئی ۔سڈنی کے ہاربر برج کے ساحل پر خیمے ڈالے ہرشخص کا چہرہ دمک رہا تھا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔سال نو پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیاگیا اور کئی ہزار شیل بھی فائر کیے گئے ۔