1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
بھٹو کیس ری اوپن نہیں کیا جا سکتا،عدالت کو اختیار نہیں احمد رضا قصوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…احمد رضا قصوری نے بھٹو پھانسی صدارتی ریفرنس میں اپنے جواب پر سپریم کورٹ میں جواب داخل کرا دیا ہے اورجس میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ کیس ری اوپن نہیں کیا جا سکتا۔احمد رضا قصوری نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھٹو کیس میں نظرثانی کی اپیلیں متفقہ طور پر مسترد کر دی تھیں ، اب عدالت کو ایسے ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، انہوں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے دادا نے بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا اورپھر پنجاب میں چھپ کر اپنا نام بیال سنگھ رکھ لیا تھا۔