تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

پیپلز پارٹی سے گرنیوالے سوکھے پتے مٹی میں مل جائینگے،گور نرکھوسہ

جنگ نیوز -


لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جو ادارہ پارلیمنٹ سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا،الیکشن 2013 میں ہی ہوں گے، پیپلز پارٹی کے درخت سے گرنے والے سوکھے پتے مٹی میں مل جائیں گے۔انہوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس لاہور میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام،وسیلہ کے تحت غریب افراد کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب میں کہی، گورنر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالتیں عجیب فیصلے کرکے آئین کی کیسی پاسداری کر رہی ہیں، رول آف لاء کے بجائے رول آف ججز کی تابعداری کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو اپنی بہو کو انصاف نہیں دے سکا باقی لوگوں کو کیا دے گا،ایک سابق وزیر اعلیٰ کی سپنوں کی رانی انصاف مانگ رہی ہے۔ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والا ساٹھ سال کی عمر والا پاکستان کا کیا دکھ محسوس کریگا، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز وڑائچ اور راجہ ریاض احمد نے بھی خطاب کیا۔گورنر نے ساوٴتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ جیتنے والی کھلاڑیوں کو بھی انعامی چیک دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.