تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

سال نو کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2012سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 65 پیسے، ڈیزل ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری اوگرا کی جانب سے دی جانی ہے۔نئی قیمتوں میں جس ترتیب سے اضافہ کیا گی اس کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5روپے 13پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 86 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقراررکھا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی میں 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح مٹی کا تیل 89 روپے 24 پیسے فی لیٹر پر برقراررکھا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل پرلیوی 99پیسے بڑھائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.