1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
ڈاکٹر باقر علی شاہ کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور گلفراز خان خٹک نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر باقر علی شاہ کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقتول کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر باقر علی شاہ کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یوسف شاہوانی اور گلفراز خان خٹک نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول ڈاکٹر باقر علی شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔