تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

سی این جی ایسویسی ایشن نے اوگرا کے احکامات کو مسترد کردیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سی این جی ایسویسی ایشن نے اوگرا کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس فراہم نہ کریں جس کی چھت پر یا سیٹ کے نیچے سلنڈر نصب ہیں۔سی این جی اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ وہ تمام گاڑیوں میں سلنڈرز کی تنصیب کا جائزہ نہیں لے سکتے اور نہ ٹرانسپورٹرز سے لڑ جھگڑ سکتے ہیں ، جسے گیس نہ دیں وہ تو گلے پڑ جاتا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع سی این جی اسٹیشن کے منیجر حنیف خان نے کہا کہ یہ چیزیں حکومت کی ذمہ داری ہے ،اسٹیکر لگ جائے ہمارے لڑکوں کو بھی آسانی ہوگی۔ویگن مالکان اور ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ سلنڈر چھت پر لگا ہو یا سیٹ کے نیچے، انہیں یقین ہے سی این جی ضرور ملے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت میں اضافے، 3 روزہ لوڈ شیڈنگ اور اوگرا کے دیگر احکامات کے خلاف اتوار سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.