1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
الطاف حسین کی جانب سے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد
جنگ نیوز -
لندن … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے، ایک بیان میں الطاف حسین نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے عوام، ایم کیوایم کے نظریہ اور فکر و فلسفہ کو سمجھ کراسے ایک مرتبہ ملک بھر میں اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر میں بغیر کسی اتحاد ی جماعت کے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو ایم کیوایم دیانتدار، ایماندار، باکردار اور باصلاحیت شخصیات کو حکومتی مناصب پر فائز کرکے ملک سے جہالت، غربت، افلاس، بے روزگاری اور انسان کے دیگر بنیادی مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے صرف پانچ سال کے عرصے میں پاکستان کو ایک بے مثال، خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرکے دکھاسکتی ہے۔