تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات ،عدالتی کمیشن کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

جنگ نیوز -


اسلام آباد… میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس تحقیقاتی عدالتی کمیشن کے سربراہ ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے طلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن کے سیکریٹری سیشن جج اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عدالتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں 2 جنوری کو دن گیارہ بجے ہو گا۔سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل کے حقائق جاننے اور شہادتیں اکٹھی کرنے کیلئے کمیشن بنایا ہے جسے جوڈیشل افسران کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔کمیشن اپنی معاونت کیلئے وکلاء ، سائبر کرائم اور فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کر سکے گا۔یہ کمیشن اندرون اور بیرون ملک سے مروجہ قوانین کے تحت شہادتیں اکٹھی کرسکے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس،جسٹس مشیر عالم اس کمیشن کے رکن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.