1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
بطورگورنر طویل مدت کا ریکارڈ، الطاف حسین کی عشرت العباد کو مبارکباد
جنگ نیوز -
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی تاریخ میں بطور گورنر سب سے طویل مدت کا ریکارڈ قائم کرنے اور بطور گورنر 9 سال اپنے فرائض کی نہایت دیانتداری، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ مکمل کرنے پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو زبردست خراج تحسین اور دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایسے ایماندار، دیانتدار اور فرض شناس شخصیات کی ایم کیوایم میں بہت بڑی تعداد موجود ہے۔الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد اور ان کے اہل خانہ کو نئے سال کی دلی مبارکباد اور ڈاکٹر عشرت العباد کو 9،سالہ کامیاب گورنری کا ریکارڈ قائم کرنے پر بھی دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے بھی دعا کی ۔