1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
وزارت پیٹرولیم نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وزارت پیٹرولیم نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 98 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ صدر زرداری کی جانب سے نظر ثانی کی ہدایت کے بعد واپس لے لیا ہے۔ قبل ازیں آصف علی زرداری نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روکنے کا حکم دیا اور وزارت پیٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافیپر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی۔