1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
جاپان میں نئے سال کا شاندار استقبا ل،آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں ہفتہ کی شب بارہ بجے نئے سال کا شاندار استقبا ل کیا گیا ، اس سلسلے میں ٹوکیو میں واقع معروف ٹوکیو ٹاور کے سامنے خوبصورت کاوٴنٹ ڈاوٴن کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ہزاروں افراد نے گزرنے والے سال کو خداحافظ اور نئے سال کو خوش آمدید کہا ، جاپان میں نئے سال کو خوش آمدیدکہنے کے لیئے مختلف شہروں میں خوبصورت آتشبازی کا بھی اہتمام کیا گیا ، تاہم دوسری جانب جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مسلمان نوجوانوں کو نئے سال میں بے راہ روی سے بچانے کے لیئے مساجد میں رت جگے کا اہتمام کیا گیا اور رات بھر عبادت کا اہتمام کیا گیا ، اس حوالے سے ٹوکیو میں اوتسکا مسجد ، اساکسا مین واقع مسجد دارالارقم ، چیبا میں واقع گیوتک مسجد سمیت کئی اہم مساجد میں رات بھر خصوصی عبادت کا اہتما م کیا گیا تھا جس میں مسلم شہریوں اور نوجوانوں کو خصوصی دعوت دی گئی تھی جہاں نئے سال کے حوالے سے خصوصی پکوان کابھی اہتمام کیا گیا تھا ، اس حوالے سے مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم نوجوانوں کو نئے سال کے موقع پر بے راہ روی سے بچانے کے لیئے مساجد میں رت جگہ بہتری نعم البدل ہے۔