1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
پیٹرول 1.65روپیہ فی لٹر مہنگا ،صدر کی ہدایت پر ڈیزل کی قیمت برقرار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول ایک روپیہ 65 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیاجب کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔اوگرا کی طرف سے جاری نوٹی فی کیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 89 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے،ہائی اوکٹین 5 روپے 13 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگی ، ڈیزل کی قیمت 98 روپے اور 82 پیسے ، مٹی کا تیل 89 روپے 24 پیسے اور لائٹ ڈیزل 86 روپے 78 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر یہ اضافہ واپس لے لیا گیا ۔