تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

پنجاب بھر میں این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گے،پراچہ

جنگ نیوز -


لاہور…سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے اعلان کیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے اورلوڈشیڈنگ کے خلاف آج سے پنجاب بھر میں این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گے۔اتوار کی صبح 6بجے کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے جائیں گے۔ لاہورمیں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہا کہ جب تک گیس کی قیمت اضافہ واپس ،لوڈشیڈنگ میں کمی اورپبلک ٹرانسپورٹ کو گیس بھروانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے صدرآصف علی زرداری سے اپیل کی کہ ڈیزل کی طرح گیس کی قیمت میں بھی اضافہ واپس لیا جائے۔ انکا کہناتھاکہ کراچی کی طرح پنجاب میں بھی پٹرولیم ڈیلرز سی این جی ایسوسی ایشن کا ساتھ دینگے، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ہڑتال کے بارے میں غلط فہمی پھیلا رہے ہیں ، انہیں چاہیے کہ انڈسٹری اورعوام کے مفاد میں ہم سے تعاون کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.