1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
تخت لاہور اور اسلام آباد کے شہزادے عوام کی چیخیں سنیں، فضل کریم
جنگ نیوز -
لاہور… سنی اتحاد کونسل 2012کو انقلاب نظام مصطفی سال کے نام سے منائے گی اور عوامی جلسوں،تربیتی اجتماعات فکری نشتوں اور لٹریچر کے ذریعے نظام مصطفی کی راہ ہموار کی جائے گی تاکہ ووٹ کی طاقت سے نظام مصطفےٰ لایا جاسکے۔یہ اعلان سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ فضل کریم نے لاہور میں صوبہ سندھ کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ تخت لاہور اور تخت اسلام آباد کے شہزادے عوام کی چیخیں سنیں، کمر توڑ مہنگائی ختم نہ ہوئی اور بجلی و گیس کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔ خونی انقلاب سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ارتکاز ر کے مکروہ نظام کو ختم کیا جائے۔