1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
شدید دھند کے باعث موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہیترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ٹو پر لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث حد نظر صفر ہو گئی جس کی وجہ سے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق موٹر وے تھری پر بھی حد نظر صفر ہو گئی جس کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بھی موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو موٹر وے پولیس اپنی نگرانی میں قافلوں کی صورت مین ایگزٹ کروا رہی ہے ۔