1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
اوباما نے 6 سو 62 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیے
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما نے 6 سو 62 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیے ہیں۔ بل میں پاکستان کی 70 کروڑ ڈالرز امداد مشروط کردی گئی ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست ہوائی میں 6 سئو 62 ارب ڈالرز کے امریکی دفاعی بل پر تحفظات کے باوجود دستخط کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کی 70 کروڑ کی امداد بھی مشروط ہوگئی ہے۔بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملنے والی امداد کا 40 فیصد حصہ سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے مشروط کیا گیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے بل پر دستخط کرنے سے قبل امریکی کانگریس اور ایون نمائندگان نے اس بل کی منظوری دے تھی جس کے بعد دستخط کے لیے صدر بارک اوباما کے پاس بھیجا گیا تھا۔دفاعی بل میں ایران کے سینٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کی شق شامل ہے، کانگریس اور ایوان نمائندگان سے منظور کیے جانے والے مسودے کو صدر اوباما کے دستخط کے بعد قانونی حیثیت مل گئی۔