1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
متحدہ عرب امارات امریکا سے میزائل شکن سسٹم خریدے گا
جنگ نیوز -
متحدہ عرب امارات امریکا سے میزائل شکن سسٹم خریدے گا
واشنگٹن…متحدہ عرب امارات امریکا سے 1.9 بلین ڈالر مالیت کا میزائل شکن سسٹم خریدے گا جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا سودا ہوگا۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ لاکھیڈ مارٹن کو پینٹاگان نے 1.96 بلین مالیت کے معاہدے کی منظوری دی ہے ،جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن سسٹم فراہم کیا جائے گا۔پینٹاگان کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ لاکھیڈ مارٹن متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن پروگرام "ٹاڈ" فراہم کریگا۔ اس سسٹم میں متعدد حساس رڈار اور میزائل شکن سہولیات شامل ہیں۔ ٹاڈ سسٹم کے بعد یو اے ای خطے میں ایسا نظام حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔حالیہ دفاعی معاہدے کا اعلان ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناطر میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز واشنگٹن نے سعودی عرب کو تیس ارب ڈالر کے عوض 84 جدید لڑاکا طیارے فراہمی کے ایک منصوبے کی منظوری دی تھی۔