1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
ایران طویل فاصلے کے میزائل جلد تجربات کرے گا
جنگ نیوز -
ایران طویل فاصلے کے میزائل جلد تجربات کرے گا
تہران…ایران طویل فاصلے کے میزائل جلد تجربات کرے گا۔ایرانی بحریہ کے سینئر کمانڈرمحمود موسوی نے میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بحری فوجی مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے آیندہ چند روز میں تجربات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں نیم سرکاری خبررساں نیوز ایجنسی فارس نے اطلاع دی تھی کہ ایران نے ہفتے کے روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور دوسرے میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ایران نے خلیج میں گذشتہ ہفتے دس روزہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کیا تھا جن کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی کسی جارحیت کے مقابلے میں دفاعی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔