1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
امریکا :مڈلینڈایئرپورٹ سے امریکی شہری گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد
جنگ نیوز -
امریکا :مڈلینڈایئرپورٹ سے امریکی شہری گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد
ہیوسٹن…امریکی ریاست ٹیکساس کے ایئرپورٹ سے ایک حاضرسروس امریکی شہری کو دھماکہ خیزمواد کی موجودگی پرحراست میں لے لیا گیا۔امریکی ایف بی آئی کے ترجمان کے مطابق ریاست ٹیکساس کے مڈلینڈ ایئرپورٹ سے ایک حاضر سروس امریکی شہری کو حراست میں لیا گیا جو دھماکا خیز مواد ساتھ لے کرشمالی کیلے فورنیا جانے کی کوشش کررہا تھا۔ حراست میں لیا گیا شخص اپنے گھروالوں سے ملاقات کے بعد واپس جارہاتھا۔دھماکاخیزمواد کی موجودگی کیسبب ایئرپورٹ ٹرمینل کو ایک گھنٹے کے لیے بند کرناپڑا۔