تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

سی این جی کی بندش کے خلاف آج پنجاب بھر میں ہڑتال

جنگ نیوز -
ملتان…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آئے روز سی این جی کی بندش کے خلاف آج پنجاب بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے سے ایک روز کے لئے بند کردئے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اگر حکومت نے اس اضافے کو واپس نہ لیا تو پورے پاکستان کے سی این جی اسٹیشنز بند کر دئے جائیں گے، صورتحال کے باعث ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں سی این جی کے صارفین کو سخت مشکلات درپیش ہیں، جنہیں آج آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کی وجہ سے سی این جی نہیں مل سکے گی ، جبکہ کل سے گیس لوڈمنیجمنٹ شیڈول کے تحت جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.