1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
کراچی: گرومندر کے علاقے میں نامعلوم تشدد زدہ لاش ملی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گرومندر کے علاقے میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔سال نو 2012 کے پہلے روز بھی کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرومندر چوک کے قریب واقع ٹریفک پولیس چوکی کے قریب صبح سویرے ایک شخص تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم ملزمان پیک اپ گاڑی سے مقتول کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے