1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
نئے سال کی خوشی ، نیویارک میں رنگ و نورکی برسات
جنگ نیوز -
نیویارک…نئے سال کی خوشی منانے والوں میں امریکی بھی کسی سے کم نہیں رہے، نیویارک میں سال نو کا جشن منانے والوں میں لیڈی گاگا اور جسٹن بیبر بھی شامل تھے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں جشن منانے والوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی۔ نیویارک کے مئیر مائیکل بلوم برگ کی جانب سے بٹن دبانے پر مشہور کرسٹل بال کی نشاندہی پرنیا سال شروع ہوتے ہی لوگوں نے خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اپنے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا۔ پورا علاقہ اس موقع پر ہونے والی آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ تقریب میں شریک لیڈی گاگا بڑا سا سلور ماسک اور اسی رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سال نو پر سیکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس افسر تعینات تھے اور فضا میں ہیلی کاپٹر بھی گردش میں تھے۔