1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی13 ریکارڈ کیا گیا، مانسہرہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث لوگ ایندھن کے دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے اسکردو میں درجہ حرارت منفی 13اور غذر میں منفی 6ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ دیگر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ضلع مانسہرہ میں صبح وشام کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجاتا ہے۔ گیس پریشرمیں کمی کے باعث لوگ کوئلہ ،لکڑی اورگیس سلنڈر کی استعمال پر مجبورہیں۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ، پشین ، زیارت سمیت مختلف علاقے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اور اکثر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی میں موسمی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔ ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔