1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
امریکا میں سب سے زیادہ بچے16ستمبر کو پیدا ہوتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ… امریکا میں سب سے زیادہ شرح پیدائش ستمبر جب کہشرح پیدائش میں کمی اپریل اور اگست میں دیکھی گئی ۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ زیادہ تر امریکی 16ستمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں، امریکا میں کل شرح پیدائش میں سے نو فی صد ستمبر میں ہوتی ہیں ،اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ کرسمس اور سال نو کے درمیانی عرصے میں ماں بننے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔دسمبر میں سماجی تقریبات ،سردی اور کرسمس چھٹیاں بھی شرح پیدائش میں کردار ادا کرتی ہے، رپورٹ کے مطابق شرح پیدائش میں سب سے زیادہ کمی اپریل اور اگست میں ریکارڈ کی گئی۔ٹیکساس یونی ورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ گرم موسم ہمارے بدن پر ایک حیاتیاتی اثرات مرتب کرتاہے، جو جنسی تعلق کی خواہش پر اثر انداز ہو سکتی ہے ،یہ تحقیق میڈیسن کی رائل سوسائٹی کے جرنل میں شائع کی گئی۔