تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان ایک بار پھر زکوٹی پارک میں جمع

جنگ نیوز -


نیویارک…وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان نئے سال کے موقع پر بھی اپنا رنگ جمانے کیلئے ایک دفعہ پھر زکوٹی پارک میں اکٹھے ہوگئے،تقریباً 300 لوگوں نے ایک مرتبہ پھر زکوٹی پارک میں گھسنے کی کوشش کی اس موقع پر اُن کو محافظین کی جانب سے کچھ مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان اپنا مشہور نعرہ لگا رہے تھے کہ ” ہم 99 فیصد ہیں“۔ مظاہرین نے پارک میں ایک چھوٹا سا ٹینٹ لگانے کی کوشش بھی کی۔ مہم کے ایک اہم رکن کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ اگر ٹینٹ ہٹا لیا جائے تو باقی لوگوں کو پارک میں آنے سے روکا نہیں جائے گا جس پر ٹینٹ کو اتار لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.