تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:49

پنجاب یونیورسٹی ، جوابی کاپی کے ساتھ اضافی صفحات نہ دینے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے امتحانات میں جوابی کاپی کے ساتھ اضافی صفحات نہیں دیے جائیے گے۔ اس پر عملدرآمد رواں سال ہونے والے امتحانات سے ہو گا۔پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق جوابی کاپی کے صفحات کی تعداد 32 سے بڑھا کر 44 کر دی گئی ہے۔ اپریل 2012 سے منعقد ہونے والے کسی بھی امتحان میں اضافی صفحات فراہم نہیں کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان کے دوران اپنے جوابات بغیر کوئی لائن اور صفحہ چھوڑے فراہم کریں اور دوران امتحان اضافی صفحات کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.