تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:53

لاہور:سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر اسٹیشن جزوی طور پر بند

جنگ نیوز -
لاہور…سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور میں سی این جی اسٹیشن جزوی طور پر بند ہیں۔ مختلف مقامات پر لوگوں کو سی این جی مل رہی ہے جبکہ بعض جگہوں پر پمپ بند ہیں۔گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے اتوار کو ہڑتال کی کال دی۔ تاہم لاہور میں ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ زیادہ تر سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں،جن علاقوں میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں وہاں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.