تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:4

ڈیوواٹمور کاقومی کرکٹ ٹیم کوچ بننے کا امکان

جنگ نیوز -


کراچی…ڈایو وٹمور نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا،وہ رواں ماہ پاکستان آکر کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو وٹمور کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مئی تک معاہدہ تھا۔لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم سے واٹمورکامستعفی ہونا اس سلسلے کی کڑی ہے کہ ان کے پی سی بی کے ساتھ معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں،اوروہ پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، ڈیو وٹمور ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں لاہور آئیں گے جہاں وہ پی سی بی حکام سے ملاقات میں کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ ایشیا کپ میں ڈیوواٹمورپاکستان ٹیم کے کوچ کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ ماضی میں سری لنکااوربنگلادیش کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.