تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:4

بلوچستان:فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں دوافراد ہلاک

جنگ نیوز -
مستونگ…بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور خانوزئی میں گاڑی کی ٹکر سے مجموعی طور پر دو افراد ہلاک ہوگیا۔لیویزکے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کوگولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے ،لاش کی شناخت بابوسلیم کے نام سے ہوئی ہے اوروہ مچھ کارہائشی بتایاجاتاہے۔ پورسٹ مارٹم کیلئے لاش کومقامی اسپتال پہنچادیاگیاجبکہ ایک اورواقعہ میں زیارت سے کوئٹہ آنے والی گاڑی کی ٹکرسے سائیکل سوارحبیب اللہ شدیدزخمی ہوگیا،جسیطبی امدادکی فراہمی کیلئے مقامی اسپتال پہنچایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،کارسواراسپتال سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.