1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:4
قلات :سوارب میں مقامی تاجر کے اغواء کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال
جنگ نیوز -
قلات …قلات کے علاقے سوراب میں مقامی تاجر کے اغواء کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ احتجاجا بند کردی ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق سوراب میں مقامی تاجر محمد اکبر کو آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے،اطلاع ملنے پر مقامی تاجر برادری اور مشتعل مظاہرین نے میں بازار پہنچ کر دُکانیں بند کرادیں، بعد میں مظاہرین کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردی،قومی شاہراہ بند ہونے سے سوراب میں شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مظاہرین انتظامیہ اور اغوا کی وارداتوں کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے مقامی تاجر محمد اکبر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں