1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:48
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ، قلات اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11 جبکہ کوئٹہ اور دالبندین میں منفی چھ درجے سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبیکے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق ژوب منفی 2،نوکنڈی1،بارکھان1.5،،خضدار 1،نوکندی2 ،بارکھان2، سبی 1، لسبیلہ 1،پنجگور2، پسنی13، جیوانی11اور گوادر میں کم سے کم 6 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات ، ڑوب، نصیر آباد اورسبی ڈویژن میں موسم خشک اور شدید سرد جبکہ مکران میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔