1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:47
پاکستان آج سلامتی کونسل کی نشست سنبھالے گا
اے آر وائی - پاکستان سال نو کے آغاز سے سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی نشست سنبھال رہا ہے۔ جبکہ آج ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی دوسری مدت کا بھی آغاز ہورہاہے۔
کرغستان کو شکست دے کر سلامتی کونسل کے رکن بننے والے پاکستان کو نہایت سخت حالات میں اپنی ذمے داریوں کو ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان ساتویں بار ایشیا کی نشست پر سلامتی کونسل کا رکن بنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آذر بائیجان ، مراکش، ٹوگو اور گوئٹے مالا بھی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست سنبھالیں گے۔