1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:38
کراچی میں جماعت اسلامی کے جلسہ کی تیاریاں جاری
اے آر وائی - غربت ،مہنگائی ،بجلی وگیس کی بندش کیخلاف کراچی میں جماعت اسلامی کے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن بنارس چوک پرجماعت اسلامی کی جانب سے جلسہ کیا جائیگا جسکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن،جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، سراج الحق اور دیگر رہنماء خطاب کرینگے۔