تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:29

پاک بھارت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

اے آر وائی - پاکستان اوربھارت نے ایٹمی تنصیبات اور سہولتوں سے متعلق فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کر دیں۔



انیس سو اٹھاسی میں ہونے والے معاہدے کی رو سے دونوں ممالک ہر سال فہرستیں ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے پابند ہیں۔



پاکستان نے دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو جبکہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کو یہ فہرستیں نئی دہلی میں فراہم کیں۔ پاکستان اور بھارت معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.