1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:20
امریکاکوافغانستان میں شکست کاسامناہے،فضل الرحمان
اے آر وائی - مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں شکست کا سامنا ہے، افغانستان میں دہشت گردی کی نہیں سیاسی بالادستی کی جنگ ہے۔
مردان میں جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بالادستی نہیں مانتے، مغربی عناصر کو ہماری جمہوریت پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا موازنہ سونامی سے نہ کیا جائے اور جلسوں کا آغاز موسیقی سے کرنا باعث شرم ہے۔