1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:48
بنگلہ دیش مزید25ہزار ٹن چینی درآمد کرے گا
جنگ نیوز -
ڈھاکہ…جنگ نیوز… بنگلہ دیش مزید 25ہزار ٹن چینی درآمد کرے گا۔ بنگلہ دیش کی شوگر اینڈ فوڈ انڈسٹری کارپوریشن نے 25ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے عالمی ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں جن کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ گیارہ فروری دی گئی ہے ۔ کارپوریشن کے مطابق عالمی ٹینڈرز بھی اسی گیارہ فروری کو کھولے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کی شوگر اینڈ فوڈ انڈسٹری کارپوریشن نے اس سے قبل بھی 25ہز ار ٹن ریفائن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈرز جاری کئے تھے جن کی پیشکش وصول کرنے کی آخری تاریخ28جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر 7جنوری کو کھولا جا رہا ہے ۔ بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ مئی 2011ء میں فرانس سے 50ہزار ٹن درآمد کی تھی ۔