1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:48
غیریورو ملک ڈنمارک نے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی
جنگ نیوز -
کوپن ہیگن…جنگ نیوز… ڈنمارک یورپین یونین کا صدر بن گیا ۔ ڈنمارک یورپی یونین کا وہ رکن ملک ہے جہاں یورو کرنسی رائج نہیں ہے ۔ اتوار کو یورپی یونین کی ششماہی صدارت ڈنمارک نے سنبھال لی ہے جو کہ ایک اسکینڈینوین ملک بھی ہے ۔ یورپین کمیشن برائے نمائندگان جنوری کی گیارہ تاریخ کو ڈنمارک کی صدارت کا باقاعدہ اعلان ایک تقریب میں کرے گا۔ ڈنمارک یورپی یونین کی صدر کی حیثیت سے یورپ میں بیروز گاری میں کمی ، متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور یورپ کی اقتصادی ترقی اور بحالی کیلئے عملی اقدامات کیلئے کوششیں کر ے گا ۔