تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53

افغانستان: 2011ء کے دوران560 سے زائد نیٹو فوجی ہلاک

جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز…افغانستان میں گذشتہ سال 2011ء کے دوران نیٹو کے 560سے زائد فوجی جنگی اور غیر جنگی کارووائیوں میں ہلاک ہوئے۔ ایساف کے کمانڈروں کے مطابق افغانستان میں گزشتہ سال پرتشدد مزاحمتی کارروائیوں میں 2010ء کے مقابلے کمی واقع ہوئی تاہم اقوام متحدہ کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں 2011میں پرتشدد کارروائیاں بڑھی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال افغانستان میں نیٹو کے 566فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے 417فوجیوں کا تعلق امریکہ اور 45کا برطانیہ سے تھا ۔ اس سے قبل 2010ء میں یہ تعداد 711اور 2009ء میں 521رہی تھی۔ گذشتہ سال جن بڑے واقعات میں نیٹو کے فوجی ہلاک ہوئے ان میں اکتوبر میں نیٹو کے قافلے پر حملے میں 17اوراگست میں وردک میں ہیلی کاپٹر کی تباہی میں 30امریکی فوجیوں کی ہلاکت شامل ہے۔ دسمبر میں عشورہ کے موقع پر کابل میں ایک مزار پر بمباری میں 80افراد کی ہلاکت ان کے علاوہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.