تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53

منموہن کی گولڈن ٹیمپل آمد،انا ہزارے تحریک کے کارکنوں کامظاہرہ

جنگ نیوز -


امرتسر…جنگ نیوز…نیا سال2012 وزیراعظم منموہن سنگھ کے لئے اچھی شروعات لیکر نہیں آیا ،امر تسر میں گولڈن ٹمپل کے باہر سماجی رہنماانا ہزارے کی تحریک کے احتجاجی کارکنوں نے وزیر اعظم کا سیاہ پرچم سے استقبال کیا ،بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نئے سال کی پہلی صبح پیش آیا جب وزیر اعظم اپنی اہلیہ گرشرن کور کے ہمراہ عبادت کے لئے گولڈن ٹمپل آرہے تھے، اس دوران انا ہزارے تحریک کے 30 سے 40 احتجاجی کارکن ٹمپل کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کر دی اور وزیر اعظم کے سامنے سیاہ پرچم لہرائے گئے ،منموہن سنگھ جو ہفتے کے روز امر تسر پہنچے تھے ،صبح ساڑھے چھ بجے گولڈن ٹمپل پہنچے تھے ،سفید کرتا ،پاجامہ اور کالی جیکٹ پہنے وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عبادت کی۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین موجود تھے ،وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.