تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:4

انرجی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مزدور بیروزگار ہو جائیں گے، پرویزالٰہی

جنگ نیوز -


گجرات…سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر گیس اور انرجی کے بحران پر فوری قابو نہ پایا گیا تو مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔گجرات میں آل پاٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے موجودہ حالات کے ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے سستی شہرت کیلئے ”رائٹ ایٹ سورس“ فارمولے پر دستخط کیے، اس فارمولے کے تحت جو چیز جس صوبے سے نکلتی ہے پہلے اُسے وہ استعمال کرتا ہے اور جو بچ جائے وہ دوسرے صوبوں کو دی جاتی ہے۔ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس فارمولے پر دستخط کیلئے اُن پر بھی دباوٴ ڈالا گیا تھا تاہم انہوں نے صاف کہہ دیا کہ پہلے کالا باغ ڈیم کا افتتاح کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.