1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
اسلام آباد:سرکاریسی این جی اسٹیشنزپر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آل پاکستان سی این جی ایسوسی کی طرف سے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے بعد اسلام آباد میں وزارت پٹرولیم کے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کا انتہائی رش دیکھنے میں آیا ہے، گیس بھروانے کے انتظار میں سیکڑوں کی تعدا د میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اورراولپنڈی میں سی این جی کی ہڑتال کر رکھی ہے ، وزارت پٹرولیم کے ادارے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے بلیو ایریا میں سرکاری سی این جی اسٹیشن پر دن بھر سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کا رش رہا ، صارفین نے سی این جی کے حصول پر کئی کئی گھنٹوں تک انتظار کیا ، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی سے بھی گیس بھروانے بڑی تعداد میں گاڑیاں سرکاری سی این جی اسٹیشن پر لائی گئی ہیں ۔