1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:11
الطاف حسین کی قومی و عسکری قیادت کو سال نو کی مبارکباد
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومتی شخصیات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں الطاف حسین نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اورتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے محنت ولگن سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نیا سال ملک وقوم کیلئے باعث رحمت وبرکت ثابت ہو۔