1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
اداروں میں تصادم کی سازش ناکام بنا کرآمریت کا راستہ بند کردیا، بابراعوان
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پیپلز پارٹی کے راہ نما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اداروں میں تصادم کی سازش ناکام بنا کرآمریت کا راستہ بند کردیا۔ راولپنڈی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، اوراگراتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تو پنجاب میں اگلی حکومت پی پی کی ہوگی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا زوال شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں کے درمیان لڑائی کی سیاست کر رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے ملک میں اداروں میں تصادم ہو۔