1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
لاہور: یوم یکجہتی امن ریلی کا انعقاد، خواتین اور بچوں کی شرکت
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور میں یوم یکجہتی امن ریلی ایوان اقبال سے لاہور پریس کلب تک نکالی گئی جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو ان کے مینڈیٹ کے مطابق چلنے دیا جائے، فوج سیاست سے بالکل الگ رہے۔ ریلی کے شرکاکا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کو ملکی سلامتی کے لئے مستحکم کیا جائے، عوام کو مسائل سے نکالنے کا حل جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں ہے۔