تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15

ق لیگ کے رہنما عبدالعلیم خان پارٹی رکنیت اور عہدوں سے مستعفی

جنگ نیوز -
لاہور … پیپلز پارٹی سے اتحاد کے خلاف مسلم لیگ ق کے سابق وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ساڑھے 3سال میں قومی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اور آئندہ اکٹھے الیکشن لڑنے کا فیصلہ منظور نہیں۔ عبدالعلیم خان نے خط کے ذریعے مسلم لیگ ق کے نائب صدر پنجاب، فنانس سیکریٹری پنجاب اور ممبر انتخابی بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کوئی بھی محب وطن موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.