1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
ساہیوال :دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
ساہیوال … ساہیوال میں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر 8 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قادر آباد اڈہ جی ٹی روڈ پر صبح سویرے شدید دھند کی وجہ سے گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اخبار لے جانے والی ایک گاڑی میں سوار شخص اکرم حادثے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سِول اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک شخص لیاقت کی حالت نازک ہے۔