1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:15
میمو گیٹ اسکینڈل: پاک فوج کے موٴقف کا احترام کیا جائے، سردار عتیق
جنگ نیوز -
پشاور … سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل میں پاک فوج کے موٴقف کا احترام کیا جائے۔ وہ پشاور میں مسلم کانفرنس کے رہنما حسن خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ میمو گیٹ ا سکینڈل عدالت میں زیر سماعت ہے حکومت کو تحقیقات کے حوالے سے فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے جبکہ بھارت کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا جائے۔ سردار عتیق احمد نے کہا کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن قائم کرکے مسلم کانفرنس کا ووٹ بینک تقسیم کر دیا ہے۔