1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:37
قبائلی عوام کے حقوق کیلئے مرکز سے بات کرینگے، افراسیاب
جنگ نیوز -
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔ پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کا کہنا تھاکہ اے این پی نے قبائلیوں کو اپنا حصہ سمجھا ہے اورہم آج بھی کہتے ہیں کہ قبائلیوں کے بغیر خیبر پختونخوا نامکمل ہے۔ افراسیاب خٹک کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے رواں سال کو فاٹا کا سال قرار دیا ہے۔ اس دوران قبائلیوں کے حقوق کی آواز بلند کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔