1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:53
عوام کو غربت کے دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
لاہور … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ غریب اور نادار افراد کی کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو غربت کے دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں 50 مستحق جوڑوں کی اجتمای شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات پر فرض ہے کہ وہ معاشرے کے غریب طبقے کی بیٹیوں کی شادی کیلئے آگے بڑھیں۔ فرسودہ روایات کے باعث کئی غریب بچیاں شادی کے حق سے محروم رہتی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کی بہبود کیلئے خصوصی اہتمام کیا ہے۔ وزیراعظم نے شادی شدہ جوڑوں کو فی کس 10 ہزار روپے سلامی دینے کا اعلان بھی