1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:47
آصفہ بھٹو کی اپنی والدہ شہیدبے نظیر کی قبرپرحاضری
اے آر وائی - آصفہ بھٹو زرداری نے نئے سال کی آمد پر لاڑکانہ میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ وہ کچھ دیر وہاں رہیں۔ جس کے بعد قریبی بازار گئیں جہاں انہوں نے ایک دکان سے سموسے اور کھانے کا دیگر سامان خریدا۔
انہوں نے بچوں کیلئے کچھ کھلونے بھی خریدے جو بازار میں موجود بچوں میں تقسیم کردیئے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کر کے نئے سال کا آغاز کریں۔